علی رامے: پنجاب حکومت کا صوبے کے ہر شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم ۔ پنجاب کے 36 اضلاع کے ہر شہر کے بناؤ سنگھار کے لیے 9 ارب روپے مالیت کا پلان تیار کرلیا گیا ۔
پنجاب کے ہر شہر کے بناؤ سنگھار پر مجموعی طور پر 9 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔۔اضلاع اور شہروں کی خوبصورتی پر ہر ڈویژن کے کمشنر کو فی کس ایک ارب روپے کا بجٹ دیا جائے گا۔۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے پلان تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے حکومت کو پیش کردیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے حکام کے مطابق پنجاب ہر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو دلکش بنایا جائے گا۔
شہروں میں سیوریج ،فٹ پاتھ ،اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی تعمیر نو بھی ہوگی۔ شہروں میں نئے ٹریفک سگنلز ،سڑکوں کے اطراف کالے پیلے پینٹ ،ٹریفک کی روانی کے لیے منصوبہ بندی ،موجودہ پارکوں کی اپگریڈیشن سمیت دیگر تعمیراتی کام بھی ہوں گے ۔محکمہ ہاؤسنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بجٹ تمام ڈویژن کے کمشنر کو جاری کردیا جائے گا ۔