"پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ  گر گئی"

Bilawal Bhutto Zardari tweet
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے ٹوئٹر پر ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر  پی پی پی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا  کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ  گر گئی۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے دو ماہ میں فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیدیا۔الیکشن کمیشن نے دس مارچ کو فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر انتخاب کا جاری نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer