سمن آباد، راوی میں زونل انتظامیہ کی ناک تلے غیر قانونی منی پٹرول اسٹیشن قائم

سمن آباد، راوی میں زونل انتظامیہ کی ناک تلے غیر قانونی منی پٹرول اسٹیشن قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) راوی اورسمن آباد زون کے مختلف علاقوں میں منی فلنگ اسٹیشن کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ غیر قانونی کاروبار پرانتظامیہ نےخاموشی اختیار کرلی، کارروائی کسی بڑے حادثےسےمشروط ہو گئی۔

سمن آباد اورراوی زون میں سمیت دیگرعلاقوں میں زونل انتظامیہ کی ناک تلےغیر قانونی منی پیٹرول اسٹیشنزدھڑلے سےچلائےجانے لگے، راوی زونل کے کنٹرولڈ ایریا راوی روڈ اور سمن آباد زون کے پیرغازی روڈ، اچھرہ اور کلیار روڈ رستم پارک میں بھی منی پیٹرول اسٹیشن آپریشنل ہیں۔ کھلے عام پیٹرول کی فروخت پرزون انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہاتھ کھڑے کردیئے، منی پیٹرول اسٹیشن دکانوں میں چلائے جا رہے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، شہریوں نےغیرقانونی منی پیٹرول اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer