عثمان علیم: پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ، عمارت کے لیے درکار زمین کا مسئلہ حل، ایل ڈی اے نے دفتر کی تعمیر کے لیے طارق گارڈن میں 8 کینال اراضی فراہم کی دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بپلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ عمارت کی تعمیر کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ایل ڈی اے ایونیو میں ایل ڈی اے سے 8کینال اراضی مانگی گئی۔ مگر ایل ڈی اے کی جانب سے طارق گاڑدن میں بپلک پراسیکیوٹر کی نئی عمارت کے لیے 8 کینال اراضی فراہم کی گئی ہے۔
منصوبے کے لیے اراضی کی مد میں چار کروڑ 80 لاکھ کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔