ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی آئی اے لاہور ٹاؤن آفس پر خفیہ ٹیم کا چھاپہ، لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، رپورٹ تیار

 پی آئی اے لاہور ٹاؤن آفس پر خفیہ ٹیم کا چھاپہ، لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: ایجرٹن روڈ پر قائم پاکستان ائیرلائنزکے لاہور ٹاؤن آفس میں کراچی سے آئی خفیہ ٹیم کا اچانک چھاپہ، لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی پرعدم موجود گی، تحریری رپورٹ تیارکرلی گئی۔

 پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ایجرٹن روڈ پر واقع پی آئی اے لاہور کے ٹاؤن آفس میں کراچی سے آئی اعلیٰ افسران کی خفیہ ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا، آفس میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرارم کے خلاف تحریری رپورٹ تیار کرنے سمیت موقع کی تصاویر بھی بنا لیں تاکہ اعلیٰ حکام کو ثبوتوں کے ساتھ تمام صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے ٹاؤن آفس میں تعینات لیڈی ڈاکٹرارم کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن چکا ھے۔ جو پی آئی اے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کا ٹھیک سے چیک اپ بھی نہیں کرتیں۔ متاثرہ مریضوں نے اپیل کی ہے کہ اس قدر غیر ذمہ دار خاتون ڈاکٹر کو فوری تبدیل کیا جائے۔