خان شہزاد: سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر، دوہفتوں کے دوران صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 2ہزار300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا 2ہزار 300روپے ستا ہونے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 55 ہزار600روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 50 ہزار964 روپے کا ہوگیا ہے۔ خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
خواتین کا کہنا کے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، شادیوں اور دیگر تقریبات کیلئے سونا خریدنے میں آسانی ہوگی۔ دوسری جانب لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ہے، صدر حاجی افضل کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔