ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی جمعیت طلباء کی طلباء یونین بحال کرانے پر احتجاجی ریلی

اسلامی جمعیت طلباء کی طلباء یونین بحال کرانے پر احتجاجی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیراکرم: اسلامی جمعیت طلباء کی طلباء یونین بحال کرانے پر احتجاجی ریلی، ریلی سائنس کالج سے بھیکے وال موڑ تک نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیں گے۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء نے سائنس کالج سے بھیکے وال موڑ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلباء یونین پر35 سال کیلئے پابندی عائد کی گئی۔ جوکہ تاحال بحال نہیں کی گئی۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ طلباء یونین کے الیکشن کرائے جائیں۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس موقع پر سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ، احمد رسول، حذیفہ داؤد سمیت دیگر نے شرکت کی۔