ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی

پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سندھ میں پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی۔

تمام ڈی سی، میونسپل اور ٹاؤن افسران کو آگاہی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، پولیو خاتمے کیلئے لوکل گورنمنٹ کی ہنگامی ہدایات دی گئیں ، لوکل کونسلز کو فرائض سختی سے نبھانے کی ہدایت کی گئی اورضلعی انتظامیہ کو پولیو مہم میں مکمل تعاون کا حکم دیا ۔

محکمہ بلدیات نے کہا پولیو ٹیموں کی معاونت یقینی بنائیں، سندھ حکومت  نے  والدین سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اپیل کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں ہوگی،پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ۔