انوشہ جعفری : کراچی کے ضلع وسطی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، ضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ، کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی ، ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔