عمران خان اگر مگر چھوڑیں، اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا

Rana sanaullah,Punjab assembly,dissolution,statement,City42
کیپشن: Rana sanaullah ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فصیح اللہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج دے دیا،کہتے ہیں، اگر مگر چھوڑیں، فوری سمری گورنر کو بھیجیں، آج ہی منظور کراؤ ں گا ،ڈیلی میل کی خبر پر عمران خان کو ن لیگ ہی نہیں بلکہ پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ، ڈیلی میل میں خبر لگوانے کے لئے شہزاد اکبر سمیت سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی صحافی کو غلط اعدادوشمار فراہم کئے ۔ شریف فیملی کی بے گناہی کا ثبوت مختلف ممالک کے ادارے دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے چیلنج دیتے ہوئے کہا، عمران خان ہمت کریں، اسمبلیاں توڑیں، فوری انتخابات کرا دینگے ۔چودھری پرویز الہٰی کے بارے سوال پر  ان کا کہنا تھا کہ  میں نے ان سے گلہ ضرور کیا ہے لیکن اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو ان کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اکتوبر میں ہی ہوں گے۔