بدلتا موسم، کم قوت مدافعت والوں کے لیے بیماریوں کا باعث بن گیا

 بدلتا موسم، کم قوت مدافعت والوں کے لیے بیماریوں کا باعث بن گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں بدلتا موسم کم قوت مدافعت والوں کے لیے بیماریوں کا باعث بن گیا جس کے باعث  دمہ، چیسٹ انفیکشن، کھانسی اور نزلہ زکام کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔

بدلتے موسم کی بیماریوں کے باعث ڈاکٹر  رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کی او پی ڈی کے باہر روزانہ کی بنیاد پر لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کراچی میں موسم کی ذرا سی تبدیلی قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد کے لیے بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔بدلتے موسم کے دوران طبی  ماہرین نے عوام کو ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گریز کامشورہ دیتے ہوئے قہوہ اور سوپ کے استعمال کو بہتر ین قرار دیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ موسم میں خشکی کے باعث بچوں اور بزرگ شہریوں کو دمے کی شکایت بڑھ جاتی ہے جس کے لیے خاص احتیاط ضروری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer