(زین مدنی)لالی وڈ انڈسٹری کے گلوکار علی ظفر کو بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف کی شادی کا دعوت نامہ موصول، علی ظفر نے مصروفیت کے باعث شرکت سے معذرت کر لی ۔قطرینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کوقطرینہ کیف نے شادی کا دعوت نامہ بھیجا تھا، قطرینہ کیف کے ساتھ علی ظفر نے بالی وڈ میں دو فلوں میں کام کیا ،دونوں کی اچھی دوستی بھی ہے۔
قطرینہ کیف کی شادی کا دعوت نامہ پاکستان سے صرف علی ظفر کو ہی موصول ہوا ہے ۔ قطرینہ کیف کی شادی کی تقریبات ان دنوں بھارت کے شہر راجستھان میں ہوئیں، علی ظفر نے اپنی مصروفیات کی و جہ سے شادی میں شرکت سے معذرت کر لی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔کترینہ،وکی کوشل کی شادی،کڑی پابندیوں کے باوجود تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔