ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر، بجلی مہنگی، فی یونٹ کتنے روپے کا ہوگیا؟

Electricity rate increase
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، بجلی چار روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی، بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ماہ اکتوبر کے لئے 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی نیپرا کو درخواست دی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے ایک پیسہ کا عوام کو ریلیف دیتے ہوئے چار روپے 74پیسے فی یونٹ کے حساب قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ اکتوبر میں استعمال ہونے والے یونٹس پر صارفین سے چار روپے 74 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے، جس کی وجہ سے صارفین پر ساٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ لیسکو سمیت دیگر کمپنیاں رواں ماہ کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج کریں گی۔