کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

Katrina wedding
کیپشن: Katrina Kaif
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی میڈیا پر ایک شادی کارڈ کی تصویر وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کترینہ اور وکی کی شادی کا کارڈ ہے۔

 سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا ایک کارڈ زیرِ گردش ہے، ابتدائی طور پر یہ کارڈ کترینہ کے فین پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا جو بعدازاں وائرل ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ دعوت نامہ شادی میں شرکت کرنے والے 120 مہمانوں کو بھیجا گیا ہے۔

کارڈ پر  وکی اور کترینہ کا نام درمیان میں درج ہے اور دعوت نامے پر شادی کے مقام کے حوالے سے بھی معلومات درج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق  کترینہ نے یہ دعوت نامے  تحفے کی طرح ڈبوں میں پیک کرکے بھیجے۔گزشتہ روز مہندی کی رسم میں مجموعی طور پر 50 مہمانوں نے شرکت کی جب کہ باقی مہمان آج شادی کی تقریب میں موجود ہوں گے۔