جیل میں قیدیوں کے موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

 جیل میں قیدیوں کے موبائل فون کے استعمال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے موبائل کے استعمال کا انکشاف، پچیس سالہ قیدی کی جیل کے اندر بیرک سے فون کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں۔ قیدی کا کہنا ہے کہ جیل حکام پیسے لے کر موبائل فون استعمال کروا رہے ہیں پیسے نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جیلوں میں موبائل فون کا استعمال تو دور کی بات فون اندر بھی نہیں جاسکتا لیکن کوٹ لکھپت جیل کے اندر سے موبائل فون کے ساتھ بیرک کے اندر کی فوٹیج اور تصاویر سٹی فورٹی ٹو سامنے لے آیا۔ جس میں واضح طور پر قیدیوں کو کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 پچیس سالہ قیدی یوسف کا کہنا ہے کہ جیل افسر ظفر چدھڑ قیدیوں سے دس ہزار روپے وصول کرکے موبائل فون مہیا کرتے ہیں۔ اب ریٹ بڑھا کر بیس ہزار کردیا ہے عدم ادائیگی پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جیل حکام کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں قیدی قید کے دوران باربار مختلف شکایات پر سزا بھگت چکے ہیں ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا البتہ فوٹیج بیرک کے اندر کیسے بنائی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پنجاب کی حساس ترین جیل جہاں سیاستداں، دہشت گرد سمیت سنگین جرائم میں سزایافتہ قیدی موجود ہیں وہاں فون کا اس طرح استعمال کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔