ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کمیشن کا نجی ہسپتالوں کا دورہ

سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کمیشن کا نجی ہسپتالوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دور نایاب) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہسپتالوں میں غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کے ممبران کا پرائیویٹ ہسپتالوں کا دورہ، پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ مختلف جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈاکٹرز ہسپتال کنال روڈ، جیل روڈ پر واقع عمر ہسپتال اور مڈسٹی ہسپتال کی طرف سے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آمنہ عمران خان نے ان ہسپتالوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر دیگر افسر اور لیگل ایڈوائزر بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈاکٹرز ہسپتال میں رہائشی مقاصد کے لیے تعمیر کی جانے والی عمارت کو ہسپتال کی مرکزی بلڈنگ میں ضم کر دیا گیا ہے جو کہ تعمیراتی قواعد کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ بعض ایسی خلاف ورزی ہیں جو نان کمپاؤنڈ ایبل ہیں، انہیں سیر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کا جو ڈرینج گٹر میں ڈالا جارہا ہے اس کے بارے میں ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ڈاکٹرز ہسپتال کے ایک کمرے کا ایک دن کا کرایہ 12 ہزار روپے ہے جو کہ کسی نجی ہوٹل سے بھی زیادہ ہےجب کہ باتھ روم میں کوئی وینٹیلیشن کا بندوبست نہیں ہے، ان ہسپتالوں کے بیک اپ الیکٹرک سٹی جنریٹرز بھی ہسپتال کے لئے خطرہ ہے۔