(زین مدنی ): چکا چوند روشنیوں میں دلہا دلہن کے خواب سجانے کے لئے ہم برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا آغاز ہو گیا، پہلے روز اداکار شان،عمائمہ ملک عظمی حسن اور محب مرزا بھی دلہا دلہن بن کر ریمپ پر آئے۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیٹ ورک کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا 15 واں سیزن شروع ہوگیا۔ تین روزہ فیشن ویک کے پہلے روز نامور ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات ماڈلز نے اپنی حسین اداؤں کے ساتھ نمایاں کئے۔
اداکار شان نے اپنی فلم کی اداکارہ عظمی حسن اور محب مرزا نے عمائمہ ملک کے ہمراہ ریمپ پر دلہا دلہن بن کر ڈیزائنر فہد حسین کے عروسی ملبوسات پر کیٹ واک کی۔
ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر، ریما حسن اور عائشہ عمران سمیت دیگر ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات ماڈلز نے دلہا دلہن بن کر کیٹ واک کے ساتھ شائقین فیشن کو دکھائے۔
فیشن ویک کے پہلے روز جہان نامور ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کی کلیکشنز شائقین نے بے پناہ پسند کی وہیں شادی سیزن کے لئے خریداری کی چوائس بھی بڑھائی۔