ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی ٹریفک کا صوبہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم

ڈی آئی جی ٹریفک کا صوبہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا، سڑکوں اور سگنلز پر ٹریفک متاثر کرنے والے گداگروں کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگری کے باعث ٹریفک کے نظام کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے تمام اضلاع مؤثر اقدامات کریں اور گداگروں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محمد وقاص نذیر نے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے گداگروں کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحالی مراکز اور فلاحی اداروں کے تعاون سے گداگروں کی بحالی کا ماڈل قابلِ تقلید ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ لاہور کا پائلٹ پراجیکٹ دیگر اضلاع کے لیے بہترین مثال ہے، دیگر اضلاع بھی لاہور ٹریفک پولیس کے بحالی ماڈل کو اپناتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گداگری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں۔ متعلقہ افسران گداگروں کو بحالی مراکز اور فلاحی اداروں تک پہنچانے کے عمل میں تعاون یقینی بنائیں۔