ویب ڈیسک: مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور اسی دوران انفلوئنسر و ماڈل میرب علی کے بھائی رامس کی ذو معنی اسٹوری منظرِ عام پر آئی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس کی وجہ ہانیہ کا عاصم کے کانسرٹ میں نظر آنا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں پہلی قطار میں ہانیہ کو اس کنسرٹ میں کافی محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے پر اداکارہ میرب علی کے بھائی کی جانب سے اہم پوسٹ کی گئی، انسٹاگرام پر رامس علی نے ایک اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا 'وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے'۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رامس کی اس اسٹوری پر ملا جلا ردعمل دیا، کسی نے میرب کو خاموشی اختیار کرنے پر شاباشی دی تو کسی نے تنقید کی۔
میرب، عاصم اور ہانیہ عامر کے مداح سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔