ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں: لڑکے کو تھپڑ مارنا سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

چونیاں: لڑکے کو تھپڑ مارنا سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اختر ضیا: چونیاں کے علاقہ الہ آباد میں لڑکے کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او قصور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

 گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پر الہ آباد کے رہائشی محمد عدنان کی ویڈیو وائرل ہوئی،  ویڈیو میں عدنان نے دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سلیم اور کانسٹیبل راشد گل پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری ہے۔

ڈی پی او قصور نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا، محکمانہ کاروائی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں کاکہنا تھا کہ محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں، بیگناہ شہریوں کیساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکار کسی معافی کے مستحق نہیں۔