سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ، جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔
قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔