ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار

 آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن، کاہنہ چوکی صوئے آصل پولیس کی مختلف کارروائیاں ،3 منشیات فروش گرفتار۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اسد کو دوران پٹرولنگ للیانی سے جانب لاہور آتے مشکوک جان کر روکا،دوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزمان کاشف اور شہزاد کو خفیہ اطلاع پر پاڑویں تھے اور چھوٹے صوئے سے گرفتار کیا، ملزمان آن لائن آرڈر پر آئس مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 300 گرام آئس برآمد ہوئی ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔