ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے

تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ملک کے مختلف آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب بھی رپورٹ ہوا ہے۔

تربیلا اور منگلا ڈیم کی تازہ صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1546.00 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 96 فیصد بھر چکا ہے۔منگلا ڈیم کا لیول 1205.25 فٹ ہے، جو کہ 63 فیصد بھرنے کے برابر ہے۔
دریاؤں اور بیراجز کی صورتحال کے مطابق  چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔تربیلا، کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔دریائے جہلم، ستلج، کابل، چناب اور راوی کے اہم مقامات پر بھی پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلابی بہاؤ برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان اور ڈی جی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی و برساتی نالوں میں اس وقت کوئی بہاؤ نہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں کو موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔