انڈین پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ کی اسکریننگ،  شیخ عابد رشید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

انڈین پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ کی اسکریننگ،  شیخ عابد رشید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : انڈین پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ کی اسکریننگ،  شیخ عابد رشید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی اسکریننگ کیو سینما  گلبرگ لاہور میں کی گئی۔اس موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی آرٹسٹ افتخار ٹھاکر نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر سید نور،شیخ عابد رشید ،زرقا شاہد ، عیسیٰ ،تیمور اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹر اچھی فلموں کو سینماؤں میں لارہے ہیں۔پاکستانی آرٹسٹ انڈین پنجابی فلموں میں کام کررہے ہیں۔مستبقل میں کو پروڈکشن کے نتیجے میں فلمیں ریلیز ہوں گی۔فلم بین  اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ اب پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلم بینوں کے لئے آج کے ماحول کے مطابق فلمیں لائیں۔

اس موقع پر آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید نے اپنی 72ویں  سالگرہ کا کیک افتخار ٹھاکر کے ساتھ کاٹا۔افتخار ٹھاکرنے کہا کہ مجھے تو عابد رشید تیس سال کے لگتے ہیں لیکن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ 72 سال کے ہیں ، میں انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔