سٹی42: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے صوبائی کابینہ میں مختلف عہدوں پر 19 نئے اراکین مقرر کر دیے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر منیر بلوچ کو صدر جبکہ سالار خان ککڑ کو جنرل سیکرٹری بلوچستان پاکستان تحریک انصاف مقرر کر دیا
سید ظہور آغا، عبد الباری اور مالک نصیب اللہ کو سینئر نائب صدر ، گودا خان حجوانی، میر علی آغا، عمران حسین ہزارہ کو نائب صدر ، جبکہ عالم خان ککڑ کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان پاکستان تحریک انصاف تعینات کردیا گیا.
نور خان خیلجی، رائیس عبدالرحمن، حافظ نواب بلوچ اور پیر بخش جموٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نواب خان دمر، رحیم آغا، عبداللہ جان موسی خیل بھی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سردار حسین شاہ شیرازی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان پاکستان تحریک انصاف مقرر ہو گئے۔
عزیز خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان، جبکہ سید اقبال شاہ کو سیکرٹری لیگل آفیئرز مقرر کردیا گیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا