وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں  وفاقی کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ، آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

  اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی آج شام کو طے ہوئی ہے،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے ۔

 ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے دونوں کی جانب سے تیاری مکمل  کرلی گئی ہے ،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد نام سامنے لے کر آئیں گے ۔

 راجہ ریاض نے بھی اپوزیشن اراکین سے مشاورت کے بعد 3 نام لے کر وزیراعظم کے سامنے آئیں گے ۔