پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید

 پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان  کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر  خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا، خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی خودکش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دوسری جانب صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے   شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر  ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

 وفاقی وزیر شیری رحمان اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر  خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔