ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو صارفین کے لئے بری خبر

لیسکو صارفین کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاق کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،لیسکو کے29 لاکھ گھریلو صارفین کے بلوں پر رعایتی ٹیرف ختم کر دیا جائیگا۔
 تفصیلات کے مطابق 2 سو سے7 سویونٹس والے صارفین کے بلوں پر سبسڈی ختم کی جائیگی،صرف 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو مشروط سبسڈی دی جائیگی۔چھ ماہ تک2 سو تک یونٹس استعمال کرنے پر سبسڈی ملے گی۔
۔3 سوسے7 سو یونٹس والے صارفین کیلئے نئی سلیب متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی سلیب کے مطابق رعایتی ٹیرف ختم کر کے بل بھجوائے جائیں گے،لیسکو کے25 لاکھ صارفین 3سویونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔12لاکھ صارفین3سوسے زائد یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق لیسکو میں صارفین کی مجموعی تعداد 52لاکھ ہے۔