ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا انو کھا کارنامہ، پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کو دہشتگرد بنا دیا

لاہور پولیس کا انو کھا کارنامہ، پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کو دہشتگرد بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہور پولیس کا انو کھا کارنامہ، ویب سائٹ پر جنوری میں پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی کے مقدمے میں ملوث اکیس بلوچ اور پختون طلبا کو خطرناک دہشت گرد بنا دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔جشن آزادی پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا گانا مہنگا پڑ گیا
 لا
ہور پولیس نے 6 ماہ پہلے پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے مقدمے میں ملوث بلوچ اور پختونطلبا کو خطرناک دہشت گرد بنا کر ان کی تصاویر پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر آویزاں کردی ہیں۔ ان طلبا میں سمیع اللہ، عبدالحفیظ، عبداللہ، نورالسلام، سراج احمد، گلریز، سید کلام، نعیم اللہ سمیت 21 طلبا کی تصاویر خطرناک دہشت گردوں میں 12 جون کو پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے اداکارہ پر شرمناک الزام لگا دیا

سٹی 42 نے متعلقہ افسروں سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو تصاویر ویب سائٹ سے فوری طور پر ہٹا دی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer