(سٹی 42) آٹھ روز قبل لاپتہ ہونے والے بائیس سالہ نوجوان کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا، گارڈن ٹاؤن پولیس نے اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے احمد کو برآمد کر لیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق احمد کے اہلخانہ نے گمشدگی کی درخواست پولیس سٹیشن فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی۔ احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے دوران تلاشی احمد کو گھر سے برآمد کرلیا۔
خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے 11 فیصد کٹوتی ہوگی
احمد کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مدیحہ شاہ نے انکے بیٹے کو نشے پر لگا رکھا ہے۔ جبکہ احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا جبکہ مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ احمد اس کا ڈرائیور ہے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔