سید نعمان شاہ:مانسہرہ اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
سیاحتی مقامات وادی کاغان اور ناران میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس نے علاقے کو سرد موسم کی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سیاحوں کیلئے دلکش مناظر پیدا کر دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔