ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈری اداکار بے وفا نکلے، مطلقہ نے راز کھول دیئے

Film Actor Ompuri, Seema Kapoor, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  لیجنڈری اداکار بے وفا نکلے، مطلقہ نے راز کھول دیئے۔
 انڈیا اور دنیا بھر میں اداکاری کے فن کو نئی بلندیاں دکھانے والے اداکار کی حمل کے دوران طلاق لے لینے والی سابق بیوی نے آخر زبان کھول دی۔

اداکار اوم پوری جب تک زندہ رہے لیجنڈری سٹیٹس کو انجوائے کرتے رہے۔ انڈیا مین کئی دہائیوں تک بننے والی ہر اچھی آرٹ فلم میں ایک ناگزیر چہرہ اوم پوری ہوتے تھے۔ ان کی اداکاری نے انہیں انڈیا سے  باہر دنیا بھر میں عزت دلوائی،  اپنی زندگی کی آخری دہائیوں میں انڈیا کے باکس آفس پر بھی ان کا راج رہا لیکن اب ان کے مرنے کے 7 سال بعد ان کی  طلاق لے چکی بیوی نے انکشاف کیا ہے کہ اوم پوری دل پھینک اور بے وفا تھے۔ ان کی بے وفائی نے خاتون کو اتنا عاجز کیا کہ انہوں نے حمل کے دوران ہی ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ 
   آنجہانی اداکار اوم پوری کی ازدواجی زندگی ان کے فلمی کیریئر کے برعکس رہی، یہ کبھی بھی  شاندار نہیں رہی تھی۔

 اوم پوری کی نوجوانی کی پہلی بیوی سیما کپور نے ایک انٹرویو میں شوہر اوم پوری س کی جنسی زندگی کے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں سیما کپور نے بتایا کہ ابتدا میں اوم پوری کے ساتھ زندگی مطمئن انداز سے چل رہی تھی کہ ہمارے درمیان ایک خاتون آگئی۔

سیما کپور نے بتایا کہ اوم پوری کے اس خاتون کے ساتھ تعلق کا میری سہیلی کو بھی معلوم تھا لیکن اس نے یہ سوچ کر کہ مجھے معلوم ہوگا، مجھے کچھ نہیں بتایا۔

سیما کپور نے بتایا کہ جب میں حاملہ ہوگئی تو اس دوران بھی اوم پوری کا افیئر جاری رہا جس سے میں اکتا گئی تھی۔

سیما کپور نے بتایا کہ ہمارے درمیان دوریاں بڑھتی گئیں اور پھر حاملہ ہونے کے باوجود میں نے اوم پوری سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اوم پوری کی پہلی بیوی سیما کپور نے بتایا کہ میں اوم پوری کی بے وفائی سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور میرا بچہ بچ نہ سکا۔بچے کی وفات کا سُن کر اوم پوری نے مجھے پچیس ہزار روپےبھیجوائے تھے لیکن میں نے یہ رقم لینے سے انکار کردیا تھا۔

 سیما کپور  نے بتایا کہ اپنے آخری وقت میں اوم پوری نے مجھ سے معافی مانگی تھی اور میں نے انھیں معاف کردیا تھا۔

سیما کپور اور اوم پوری کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور صرف 9 ماہ بعد طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد آنجہانی اداکار  اوم پوری نے نندیتا  سے شادی کر لی تھی۔ یہ نندیتا وہی تھی جس کے ساتھ افئیر کی وجہ سے سیما نے اوم پوری کو چھوڑا تھا۔ 

Caption    اوم پوری کی بہترین فلمیں وہ تھیں جنہیں آسان زبان میں فیمینسٹ نوشن کا آرٹسٹک اظہار کہا جا سکتا  ہے۔  ان کی ذاتی زندگی اب فیمینسٹ نوشن سے متصادم نکل رہی ہے۔ وہ بے وفائی کے مرتکب ہوئے اور زندگی بھر اس پر شرمندہ نہیں ہوئے۔ ان کی پہلی بیوی کو ان کے کردار کی کجی کے سبب ڈپریشن ملا۔ اس بات کو مان لینا اوم پوری کے پرستاروں کے لئے صدمہ کا سبب ہو گا لیکن کیا کیجئے یہ حقیقت اب عیاں ہو چکی ہے۔