ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی

پی ایس ایل 10: افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ سے قبل منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنا فن پیش کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ، اور طلحہ انجم سمیت کئی معروف فنکار پرفارم کریں گے۔ پی ایس ایل 10 کا اینتھم بھی اس موقع پر سنایا جائے گا۔ مزید برآں، پاکستان کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی اپنی آواز کا جادو دکھائیں گی۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس کے علاوہ ڈرون شو اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جو کہ تقریب کو ایک نیا رنگ دے گا۔

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کرکٹ شائقین کے لیے ایک شاندار اور یادگار لمحہ ثابت ہو گی، جس کا انتظار ہر سال کی طرح اب شدت سے کیا جا رہا ہے۔