ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران اووربلنگ کیخلاف تحقیقات میں رکاوٹ بننے لگے

 افسران اووربلنگ کیخلاف تحقیقات میں رکاوٹ بننے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو کےمتعدد افسران اووربلنگ کیخلاف تحقیقات میں رکاوٹ بننے لگے، تحقیقات کے دوران افسران نے ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئنز سے اووربلنگ کی بنیاد پر ریکارڈ طلب کیا تھا، ریکارڈ کی عدم فراہمی پر ایف آئی اے نے ایک دفعہ پھر نوٹسز جاری کر دئیے۔

ایف آئی اے نے کریڈٹ اور ڈیبٹ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ریکارڈ طلب کیا تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ایک ارب ترپن کروڑ یونٹس کا ریفنڈ دیا گیا، ایف آئی اے نے صارفین کو ملنے والے ریفنڈ کا ریکارڈ مانگ رکھا ہے، ریفنڈ دینے کا ریکارڈ افسران کیخلاف اووربلنگ کا ٹھوس ثبوت ثابت ہو گا۔