ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین تنازع پر پاکستان کا دوٹوک موقف آگیا

یوکرین تنازع پر پاکستان کا دوٹوک موقف آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: پاکستان کا یوکرین تنازع میں عام شہریوں پر غیر متناسب اثرات پراظہار تشویش، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں پاکستانی موقف پیش کیا۔

 پاکستانی نائب مستقل مندوب عثما ن جدون کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع پر پاکستان کا مؤقف مستقل رہا ہے۔پاکستان کو یوکرین تنازع کے عام شہریوں پر پڑنے والے غیر متناسب اثرات پر گہری تشویش ہے۔ عام شہریوں و شہری انفراسٹرکچر کا تحفظ عالمی قانون و بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ایک لازمی تقاضا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں تک رسائی اور ان کا تحفظ یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔

پاکستانی نائب مستقل مندوب  عثمان جدون کا کہنا تھا کہ اس کا تمام فریقین کی جانب سے مکمل اور مستقل احترام کیا جانا چاہیے, انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں تک رسائی اور ان کا تحفظ یقینی بنانا نہایت ضروری ہے,تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے بلا رکاوٹ رسائی کے حالات کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ ماہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بحیرہ اسود میں حملے روکنے کے حوالے سے ہونے والے محدود جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے,امید ہے کہ تمام فریقین اپنی ذمہ داریوں پر خلوص دل سے عمل کریں گے, اس پیش رفت کو مکمل اور مستقل جنگ بندی، اور ایک منصفانہ، پائیدار و دیرپا امن کے قیام کے لیے استعمال کریں گے۔

ابتدا سے ہی ہم نے دشمنیوں کے فوری خاتمے اور پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی ہے,پاکستان ان جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو اس تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے تعمیری اور جامع عمل کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

 عثمان جدون کا مزید کہنا تھا کہ جو اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون، متعلقہ کثیرالطرفہ معاہدوں اور تمام فریقین کے جائز قومی سلامتی مفادات کے مکمل احترام پر مبنی ہوں۔