راودلشاد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری!
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ.
وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں.
