ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تھیٹرز رپورٹس اعلی حکام کو ارسال

لاہور: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تھیٹرز رپورٹس اعلی حکام کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔