کون کون پُر امید ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوش کرنا ہے؟

Babar Azam, Wahab Riaz, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ آنے والا ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوش کرنا ہے۔  کپتان کی اس امید کے بارے میں خود  کپتان نے نہیں بتایا بلکہ یہ بات  کپتان کے سیلیکٹرز میں سے ایک وہاب  ریاض نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتائی ہے۔
بابر اعظم کو  گزشتہ ہفتے  وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹور سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کو جیت کر گھر لانے کی جانب پیش قدمی شروع کریں گے۔ بابر اعظم کو  نئی زیادہ توانا، زیادہ منظم اور جیت کے لئے زیادہ ضروری ٹیم ورک کرنے کی عادی ٹیم دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاکول میں ایک مختصر جسمانی تربیت کا کیمپ لگایا، اس نئی ٹیم کی تشکیل میں کپتان بابر اعظم کی اپنی رائے بھی شامل ہے کیونکہ وہ کپتان کی حیثیت سے سیلیکشن کمیٹی کے خود بھی رکن ہیں۔  بابر اور سیلیکٹرز کی بنائی ہوئی نئی ٹیم میں  بڑا کھیل کھیلنے کے درکار تمام عناصر متناسب مقدار میں موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹور کے پانچ ٹی ٹونٹی میچوں میں بابر کی قائدانہ صلاحیت اور ٹیم کی انرجی اور بانڈنگ کے درجہ کا بخوبی پتہ چل جائے گا۔ 

ٹی ٹونٹی ٹیم میں  بابراعظم ( کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد جبکہ ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ نئے کپتان کا ٹارگٹ بڑٓ ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہین اور ہم ان کی مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے موقع پر سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ان کا ورک لوڈ مینیج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین پاکستان کے اسٹرائیک بولر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھل کر اپنی صلاحیتوں کو  باؤلنگ میں استعمال کریں۔