عید کے 3 دنوں کیلئے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

 عید کے 3 دنوں کیلئے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان  کیا گیا ہے۔

 مسافر عیدالفطر کے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔