ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ؛ چیف جسٹس کا نیا فیصلہ آگیا

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ؛ چیف جسٹس کا نیا فیصلہ آگیا
کیپشن: Justice Omar Ata Bandial
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے, پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر کھول دیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے رات 12 بجے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم ہوچکا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفا نہیں دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر کھول دیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔سکیورٹی سٹاف بھی چیمبر  میں موجود ہے۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر کچھ دیر بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے دفاتر رات 12 بجے تک کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے،علاوہ ازیں آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازےکھولنے کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer