ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ق لیگ نے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنے کا اقدام چیلنج کر دیا

 ق لیگ نے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنے کا اقدام چیلنج کر دیا
کیپشن: Q League MNA Issue Challenge To Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق نے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست لیگی رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی۔ عامل علی آغا کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھا غیر قانونی ہےعدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

مسلم لیگ ق کی ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیربھٹی11 اپریل کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہورہائیکورٹ نے دوست محمد مزاری اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔عدالت نے دوست محمد مزاری اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو 11 اپریل کیلئے نوٹس جاری کیے۔

حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے تقررکے لیے بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے۔ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ فریق ہیں۔