ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالت بہت گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ سرپرائز دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن ہی ایک حل ہے۔ پاکستان کی عوام نے عمران خان کا کہا مانا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سب سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنتے دیکھ رہا ہوں، واضح رہےکہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو کہہ چکا ہوں آخری آپشن ہے استعفے دے دیں۔