انویسٹی گیشن ونگ کا تجربہ نہ رکھنے والے ایس ایچ اوز کو ہٹانے کا فیصلہ

Lahore Police SHOs
کیپشن: Lahore Police SHOs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک) انویسٹی گیشن ونگ کا تجربہ نہ رکھنے والے ایس ایچ اوز کو ہٹانے کا فیصلہ، شہر کے 35 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جائے گا۔ 

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، آئندہ وہی ایس ایچ اوز تعینات ہونگے جو انویسٹی گیشن کا تجربہ رکھتے ہونگے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی دی گئی ہے جس کے تحت انویسٹی گیشن ونگ میں دو سال کام کا تجربہ رکھنے والے افسر کو ہی ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا۔

 سی سی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی نئی پالیسی پر لاہور کے 35 ایس ایچ اوز پوسٹنگ کیٹیگری میں فعال ہی نہیں کرتے، جس کے بعد اب ان ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں، آئندہ چند روز میں ان ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کریمنل کیسز والے گزیٹڈ پولیس افسر بھی آئی جی پنجاب کے ریڈار پر آگئے، ایس ایچ اوز کو ہٹائے جانے کے بعد اب کریمینل ریکارڈ رکھنے والے ڈی ایس پیزاور اوپر کے افسروں کی بھی باری آگئی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبہ بھر کے گزیٹڈ پولیس افسروں کے کریمینل کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا، مراسلے کے مطابق گریڈ 17 اور اوپر کے افسروں کے خلاف جنوری 2001ء سے تاحال درج تمام کریمینل کیسز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، کریمنل کیسسز والے پولیس افسروں کو ہرصورت تفصیلات بذریعہ ای میل اور فیکس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 آئی جی آفس سے جاری کردہ پرفارمے میں کیسز کی ایف آئی آرز، عدالتی پیش رفت اور فیصلوں اور محکمانہ کارروائی بارے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ کریمینل ریکارڈ رکھنے والے ایس ایچ اوز کے بعد اب گزیٹڈ افسران کو بھی کریمینل ریکارڈ ہونے پر عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer