کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، امتحانات ملتوی

کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیا، امتحانات 18 مئی سے شروع ہونے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر سمیت متعدد ڈسٹرکٹ میں ہزاروں اساتذہ کی بروقت پروموشن نہ کرنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بنائے گئی آن لائن ایپلی کیشن نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ کی ہزاروں خالی آسامیوں نے ادارے کی غیرسنجیدگی واضح کردی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کی ان سروس پروموشن بروقت نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی فوری ان سروس پرموشن کرنے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تمام اتھارٹیز کو اساتذہ کو ان سروس پروموشن دے کر فوری خالی پوسٹیں فل کرنے کا کہا گیا ہے۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ان سروس کوٹہ کی پوسٹوں کا بڑی تعداد میں خالی ہونا ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کا ثبوت ہے۔دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ان سروس پروموشن نہ ہونے کا رونا ایک مدت سے رو رہے ہیں، پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کی بروقت ان سروس پروموشن نہ کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔