سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی ہالی وڈ میں انٹری

Samina Ahmad
کیپشن: Samina Ahmad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سینئر اداکار منظر صہبائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں کو بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا، منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟جس پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی وڈ سیریل کی شوٹنگ کیلئے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔

خیال رہے کہ مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی گزشتہ برس 4اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی

Sughra Afzal

Content Writer