ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

one person murder
کیپشن: one person murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور کے علاقے ملت پارک میں پکی ٹھٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دوسر ے کو زخمی کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق ملت پارک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سواراحمد اور اسکے ایک ساتھی نے فرحان اور کاشف پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 42سالہ فرحان دم توڑ گیا جبکہ کاشف کا علاج جاری ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے دیرنیہ دشمنی پر فائرنگ کی،،مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا،،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

 ایک اور واقعے میں جناح ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے،پولیس نے ڈاکٹر احسان اللہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر احسان اللہ اپنے کمرے کے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔ڈاکٹر احسان اللہ جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے تھے .پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیاگیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔