لاک ڈاﺅن کی پابندیاں ہوا میں اڑانے کا سلسلہ جاری

لاک ڈاﺅن کی پابندیاں ہوا میں اڑانے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کا لاک ڈاﺅن 17ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، لاہور میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 18ہزار 929 سے تجاوز کر گئی۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاون کو 17 روز ہو گئے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے پولیس اقدامات مزید سخت کردئیے گئے۔مگر شہریوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کا بھی سلسلہ جاری ہے ،  لاہور میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی تعداد 01 لاکھ 18ہزار 929 سے تجاوز کر گئی جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے 1558ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ۔
لاہور میں لاک ڈاون کے دوران لگائے جانے والے ناکوں پر پولیس کی جانب سے اب تک1 لاکھ 27ہزار866شہریوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ان سے نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ سڑکوں پر بازاروں میں بلا وجہ گھومنے پھرنے والے3741 افرادشورٹی بانڈز لئے گئے جبکہ 62806موٹر سائیکلز، 16648رکشوں،2825ٹیکسی،20536کاروں اور5887بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4339گاڑیاں،موٹر سائیکلز بندکردی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے جزوی لاک ڈاون کے دوران شہری اپنے اور اپنے گھر والوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے دفعہ144 کی پابندی پر عملدرامد کویقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑهتا جارہا ہے۔  چوبیس گھنٹوں میں مزید 5 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 63 ہوگئی، پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 322تک جاپہنچی، پنجاب میں سب سے زیادہ 2ہزار،171مریض، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 36ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں 560، گلگت بلتستان 213، بلوچستان میں 212افراد متاثر، اسلام آباد میں 102 اور آزادکشمیر میں 28 مریض زیرعلاج ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور  میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد10  اور صوبے میں تعداد 18 ہو گئی، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد347 ہوگئی جبکہ متاثرہ قیدی 58 ہو گئے، میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 160 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کورونا پازیٹو کے 2166 مریض ہیں، شہر میں مزید 2 افراد کوروناوائرس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے، دونوں افراد کو صحت یاب ہونے پر میوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد میوہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے۔کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کے مطابق صوبہ بھر میں  کورونا وائرس کے 10 ہزار770 مشتبہ مریض ہیں۔