پنجاب حکومت کے خزانے خالی ہو گئے

پنجاب حکومت کے خزانے خالی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان نذیر: پنجاب حکومت نے باب پاکستان منصوبے کے لئے 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا ، وزیراعلی سیکرٹریٹ نے سمری پی ایچ اے کو واپس بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میاں شکیل احمد نے باب پاکستان منصوبے کے لئے 80 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی تھی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پنجاب بار کونسل ایکشن میں،وکالت کا لائسنس رکھنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن 

 واضح رہے کہ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے سمری واپس بھجواتے ہوئے فنڈز فراہمی سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے خزانے میں خاطر خواہ فنڈز نہ ہونے کے باعث رواں ماہ فنڈز جاری نہیں دیے جاسکتے ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لیسکو کو ہوش آگیا،من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر تحقیقات کا آغاز 

 دوسری جانب پی ایچ اے باب پاکستان منصوبے پر کام شروع کرچکا ہے۔ جس کے لئے فوری فنڈنگ کی ضرورت کے باعث پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کئےگئے تھے۔