سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران ملازم پر تشدد، سرکاری امور میں مداخلت،مسلم ٹاؤن پولیس نے پرتشدد احتجاجی اساتذہ و ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج پر 147، 149پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ایف آئی آر کےمطابق احتجاج کےدوران انتظامی اموراورمعمول کی سرگرمیاں متاثرہوئیں،ساؤنڈسسٹم کےمبینہ غیرقانونی استعمال پرپنجاب ساؤنڈسسٹمزایکٹ کےتحت کارروائی کی گئی ۔ مقدمے میں 149،147پی پی سی اور ساؤنڈ سسٹمز ایکٹ کی دفعہ 6 شامل ہیں ۔
ایف آئی آرمیں یونیورسٹی ملازمین چوہدری بشارت،تنویراعوان،طیب اعجاز،حمادبٹ ،ڈاکٹر کامران عابد، سردار اصغر،ڈاکٹر ماجد علی، ڈاکٹر مقیت نامزد ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App