ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی  جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی  جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مختلف مقدمات، لاہور پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا میں خاتون سے زیادتی کا ملزم جان گل گرفتار، نشتر کالونی پولیس نے بدفعلی کے  ملزم گلفام کو بھی گرفتار کر لیا۔ ریس کورس بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ شیرا کوٹ پولیس نے کم سن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم یعقوب گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا ہےکہ کاہنہ اور مناواں پولیس درج مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کےلیے ریڈ کر رہی ہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔